بھارتی گلوکار گرو رندھاوا اسٹنٹ کے دوران زخمی

بھارتی گلوکار گرو رندھاوا اسٹنٹ کے دوران زخمی

نجابی گلوکار اور اداکار گرو رندھاوا اپنی آنے والی فلم ’شانکی سردار‘ کےلیے اسٹنٹ کرتے ہوئے چوٹ لگنے سے زخمی ہوگئے۔گرو رندھاوا نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ اسپتال کے بستر پر لیٹے نظر آرہے ہیں۔ تصویر میں ان کے چہرے پر خراشیں بھی نمایاں ہیں۔انہوں نے تصویر شیئر کراتے ہوئے کیپشن میں لکھا، ’’میرا پہلا اسٹنٹ، میری پہلی چوٹ، لیکن میری روح مضبوط ہے۔ فلم ’شانکی سردار‘ کے سیٹ سے ایک یاد۔ ایکشن والا کام بہت مشکل ہے، لیکن اپنے ناظرین کےلیے سخت محنت کروں گا۔‘‘

اپنا تبصرہ بھیجیں