پوپ فرانسس کی حالت تشویشناک

پوپ فرانسس کی حالت تشویشناک

کیتھولک عیسائیوں کے مرکز ویٹیکن کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کی حالت تشویشناک ہے۔پوپ فرانسس دمے کے عارضے میں مبتلا ہیں اور ان کی حالت اب کل کے مقابلے میں زیادہ بگڑ گئی ہے۔ انہیں خون کی بوتل لگائی گئی ہے اور دونوں پھیپھڑوں میں نمونیا کا علاج جاری ہے۔ویٹیکن کا کہنا ہے کہ پوپ کی پلیٹ لیٹس کی تعداد کم ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے خون کی منتقلی ضروری سمجھی گئی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ پوپ فرانسس مسلسل محتاط رہتے ہیں اور ایک کرسی پر دن گزار رہے ہیں، حالانکہ وہ کل سے زیادہ تکلیف میں ہیں۔پوپ فرانسس نے اپنی صحت کی معلومات عوام تک پہنچانے کی ہدایت دی تھی، جس کے بعد ویٹیکن نے روزانہ کی بنیاد پر ان کی حالت کے بارے میں بیانات جاری کرنا شروع کیے ہیں۔ ایک روز قبل، پوپ کے ڈاکٹروں نے بتایا تھا کہ وہ ادویات کا جواب دے رہے ہیں، تاہم انہوں نے ان کی حالت کو پیچیدہ قرار دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں