جامعہ کراچی المنائی ایسوسی ایشن ہیوسٹن کے زیراہتمام سالانہ تقریب

ہیوسٹن(خصوصی رپورٹر)جامعہ کراچی المنائی ایسوسی ایشن ہیوسٹن کے زیراہتمام سالانہ پانچویں تقریب منعقدہوئی جس میںقونصل جنرل ہیوسٹن آفتاب چوہدری،جامعہ کراچی المنائی ایسوسی ایشن کے صدرفہیم اخوند، انورقدیر،صدرپی اے جی ایچ سراج نارسی،بزنس مین زین فاروقی،جامعہ کراچی المنائی ایسوسی ایشن کی جنرل سیکرٹری نوشبہ خورشیدودیگرنے تقریب میں شرکت کی۔کونسل جنرل ہیوسٹن آفتاب چوہدری نے کہا کہ جامعہ کراچی المنائی ایسوسی ایشن بہت اچھاکررہی ہےجامعہ کراچی سب سے بڑی اورپبلک یونیورسٹی ہےجس میں 40ہزارطلبہ ہیںاورالمنائی ایسوسی ایشن طلبہ کیلئے بہت زبردست کام کررہی ہے اورآنےوالے دنوں میں مزیداس طرح کے بہترین کام کرے گی اوربہت سے اس طرح کے کام کرنے کے ارادے رکھتے ہیں۔وائی فائی کی کوریج جیسے بہت سے پراجیکٹ ہیںجن کوایسوسی ایشن دیکھ رہی ہے۔جامعہ کراچی المنائی ایسوسی ایشن کے صدرفہم اخند،صدرپی اے جی ایچ سراج نارسی ودیگرنے اپنے خیالات کااظہارکیا۔