امریکہ کی سب سے بڑے 26 ویں سالانہ ہیوسٹن افطار کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی

ہیوسٹن( نمائندہ خصوصی) امریکہ کی سب سے بڑے 26 ویں سالانہ ھیوسٹن افطار کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی 9 مارچ کو بے یو سٹی ایونٹ سینٹر میں منعقد ہونے والے افطار ڈنر میں شرکت کیلے رجسٹریشن کا آغاز 24 فروری کو شام 6 بجے ہوگا ھیوسٹن افطار کی انتظامی کمیٹی کا اجلاس کوآرڈینیٹر سعید شیخ کی صدارت میں ہوا جس میں افطار کے حتمی انتظامات اور مختلف کمیٹیوں کی ذمہ داریوں کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں اسلامک سوسائٹی آف گریٹر ھیوسٹن کے صدر عمران غازی ،ھیوسٹن مئیر آفس کے نمائندے کے بیلرن ، PAGH کے صدر سراج نارسی ، ڈاکٹر یاسمین قریشی، ورلڈ چیمبر آف کامرس کی صدر مریم خان ، لائنز کلب ھیوسٹن کی سربراہ سحر خورشید ، میاں نذیر اور دیگر شراکتی تنظیموں بشمول جی ایچ آر اے آغا خان کونسل اور سسٹر سٹیز ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے بھی شرکت کیاجلاس میں بتایا گیا کہ افطار کے انعقاد کیلے اشتراک کرنے والی 42 سے زائد تنظیموں میں اسلامک سرکل آف نارتھ امریکہ بھی شامل ہوگئی ہے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے سعید شیخ نے مختصر وقت میں افطار کے منظم اقدامات کیلے گراں قدر کوششوں پر اشتراکی تنظیموں اور ممتاز ڈونرز بشمول بزنس ٹائکون جاوید انور ، تنویر احمد اور ڈاکٹر یاسمین قریشی سمیت تمام والنٹیرز کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر افطار کیلے تکنیکی مدد فراہم کرنے والی کمیٹی کے سربراہ سمیر خان نے رجسٹریش کے سہل اور شفاف عمل پر روشنی ڈالی جو کہ 24 فروری کو شام 6 بجے شروع ہوگی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو گرتے ہوئے ISGH کے صدر عمران غازی کا کہنا تھا کہ اس بار نہ صرف اسلامک سوسائٹی بلکہ اسلامک سرکل آف نارتھ امریکہ بھی ھیوسٹن افطار کے شاندار انعقاد کیلے بھرپور تعاون کر رہی ہے اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے PAGH کے صدر سراج نارسی کا کہنا تھا کہ امریکہ کی اس سب سے بڑی افطار کا حصہ ہونا باعث افتخار ہے اور یہ افطار اسلام کے مثبت امیج کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کررہی ہے ھیوسٹن افطار کیلے ڈھائی ہزار سے زائد جوس کی بوتلیں فراہم کرنے والے امریکہ کے سب سے بڑے دیسی گروسری اسٹور کے نمائندے مسٹر علی نے کمیونٹی ہر زور دیا کہ وہ افطار میں شرکت کو یقینی بنائیں اور 24 فروری کو شام 6 بجے شروع ہونے والی رجسٹریشن میں اپنے ناموں کا بروقت اندراج کروائیں۔