جانی ڈیپ پائریٹس آف دی کیریبین کی آخری فلم کے ساتھ بڑے پردے پر جلوہ گر ہوں گے

جانی ڈیپ پائریٹس آف دی کیریبین کی آخری فلم کے ساتھ بڑے پردے پر جلوہ گر ہوں گے

کیلیفورنیا:ہالی ووڈ کے معروف اداکار جانی ڈیپ جلد اپنی مشہور فرنچائز پائریٹس آف دی کیریبین کی آخری اور چھٹی فلم کے ساتھ بڑے پردے پر جلوہ گر ہوں گے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سابقہ اہلیہ اداکارہ امبر ہرڈ کے ساتھ علیحدگی کے بعد ان کیخلاف ہائی پروفائل عدالتی مقدمے کی وجہ سے شہ سرُخیوں کا حصہ بنے رہنے والے اداکار جانی ڈیپ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک افواہ گردش کر رہی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جانی ڈیپ ایک مرتبہ پھر اپنے مشہور کردار کیپٹن جیک اسپیرو میں دکھائی دیں گے کیونکہ ڈزنی اس فرنچائز کی چھٹی پائریٹس آف دی کیریبین فلم بنانے جارہا ہے۔
اس فرنچائز کی کامیابی اور دنیا بھر کے باکس آفس سے 4.5 بلین ڈالر سے زیادہ کا بزنس کرنے میں جانی ڈیپ کا ایک بڑا کردار ہے کیونکہ جیک اسپیرو کا کردار ہی اس فرنچائز کی وجہ شہرت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں