وائٹ ہاؤس کے سامنے نریندر مودی کے خلاف مظاہرہ

وائٹ ہاؤس کے سامنے نریندر مودی کے خلاف مظاہرہ

واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاؤس کے سامنے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے دوران ایک بڑا مظاہرہ ہوا۔مظاہرے میں سکھ کمیونٹی کے ارکان بڑی تعداد میں شریک ہوئے اور “خالصتان” کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔ بھارت کی دیگر اقلیتی کمیونٹیز بھی مودی کے خلاف نعرے بازی میں شامل ہوئیں۔مظاہرے کے دوران چند بھارتی شہری مودی کے حق میں بھی نعرے لگاتے نظر آئے، جس سے دونوں طرف کے مظاہرین کے درمیان کشیدگی پیدا ہوئی۔پولیس نے حالات کو کنٹرول کرتے ہوئے مظاہرین کو الگ الگ کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں