جراسک ورلڈ: ری برتھ کا سنسنی خیز ٹریلر جاری

جراسک ورلڈ ری برتھ کا سنسنی خیز ٹریلر جاری

مشہور زمانہ ہالی ووڈ فلم جراسک پارک سیریز کی ساتویں فلم ’جراسک ورلڈ: ری برتھ‘ کا نیا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے جو ریلیز ہوتے ہی مداحوں کے درمیان مقبول ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق اس سنسنی سے بھرپور ہالی ووڈ فلم کے ٹریلر کو صرف دو دن میں یوٹیوب پر 18 ملین سے زائد افراد نے اسے دیکھ لیا ہے اور مداح اس دلچسپ فلم کی ریلیز کا بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں۔اسٹیون اسپلبرگ کی پروڈیوس کردہ یہ فلم 2 جولائی 2025ء کو سنیما گھروں کہ زینت بنے گی۔ فلم کی کاسٹ میں اسکارلیٹ جوہانسن ایکشن ایکسپرٹ کے کردار میں جلوہ گر ہوں گی، جبکہ جانتھن بیلی بھی اہم کردار ادا کریں گے۔ فلم کی ہدایت کاری گیرتھ ایڈورڈ نے کی ہے جبکہ اسکرین پلے میکائل کریکٹن اور ڈیوڈ کویپ نے تحریر کیا ہے۔ اسے تھائی لینڈ، لندن اور کیلیفورنیا کی مختلف لوکیشنز پر فلمایا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں