وزیر داخلہ کی اسپیکر قومی اسمبلی کی ملاقات

وزیر داخلہ کی اسپیکر قومی اسمبلی کی ملاقات

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسپیکر قومی اسمبلی سرداری ایاز صادق سے ملاقات کی اور مذاکرات کے دوران حکومتی مثبت پیش رفت کے باوجود پی ٹی آئی کے رویے پر گفتگو کی گئی۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات کی جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، ملک کی سیاسی امور اور ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق ملاقات کے دوران مذاکرات کے لیے حکومت کی جانب سے مثبت پیش رفت کے باوجود پی ٹی آئی کے رویے پر بھی گفتگو کی گئی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے تمام اپوزیشن و حکومتی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی کاوشوں کو سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں