امریکا میں طیارہ گرنے کا ایک اور واقعہ
امریکی ریاست پنسلوینیا کے شہر فلاڈیلفیا کے شمال مشرقی علاقے میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔مقامی میڈیا کے مطابق طیارہ ایک شاپنگ مال کے قریب گرنے کے بعد آگ کی لپیٹ میں آیا۔حادثے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں حادثے کی جگہ پر پہنچیں اور ریسکیو کارروائی شروع کردی۔ تاحال حادثے کی وجوہات سامنے نہیں آئیں، تاہم حکام نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
Load/Hide Comments

