مصر کا عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کیخلاف یادداشت لانے کا منصوبہ
ہیگ : عالمی عدالت انصاف میں آج فلسطین پر اسرائیلی قبضہ سے متعلق کیس کی سماعت شروع ہو رہی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق مصری انفارمیشن سروس کے سربراہ ضیا رشوان نے ایک یادداشت کی تفصیلات سے آگاہ کیا ہے جسے مصر فلسطینی علاقوں میں جاری خلاف ورزیوں کے نتیجے میں اسرائیل کے خلاف باضابطہ طور پر عالمی عدالت انصاف میں جمع کرائے گا۔رشوان نے اعلان کیا ہے کہ مصر 1967 سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی پالیسیوں اور طرز عمل کے بارے میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے بین الاقوامی عدالت انصاف سے درخواست کردہ مشاورتی رائے میں شرکت کرے گا۔انہوں نے انکشاف کیا کہ مصر 21 فروری کو عدالت کے سامنے جو درخواست کرے گا اس میں عالمی عدالت انصاف کے دائرہ اختیار کی توثیق کرنا بھی شامل ہے تاکہ مشاورتی رائے پر غور کیا جا سکے۔
Load/Hide Comments