تحریک انصاف کا سنی اتحاد کونسل سے پارلیمانی اتحاد کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے سنی اتحاد کونسل سے پارلیمانی اتحاد کا اعلان کر دیا۔پی ٹی آئی، ایم ڈبلیو ایم اور سنی اتحاد کونسل کے رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وفاق، خیبرپختونخوا اور پنجاب میں اتحاد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد ارکان سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کریں گے، اتحاد کا فیصلہ اتفاق رائے سے کیا گیا، الیکشن کمیشن سے درخواست کریں گے کہ ہمیں مخصوص نشستیں الاٹ کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نیشنل اسمبلی میں 180 سیٹوں پر جیت چکے ہیں، ہمارے امیدواروں نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑا، ٹکٹ بھی امیدواروں کو تحریک انصاف کے الاٹ ہوئے تھے، تمام امیدواروں کو تحریک انصاف نے سپورٹ کیا اور تمام صوبوں میں جیتے۔عمرایوب نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ دھاندلی نہیں دھاندلا ہوا، ہم چاہتے ہیں کہ پوری قوم متحد ہو، ہم کسی قسم کی فرقہ واریت نہیں چاہتے، ایم کیو ایم نے تحریک انصاف کے مینڈیٹ پرڈاکہ ڈالا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں